معاشی ضروریات ایسی اشیاء و خدمات جو زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہوں.
ایسی اشیاء و خدمات جو زندگی کو آرام دہ بنانے کے لیے چاہیے ہوں. خواہشات لامحدود ہوتی ہیں.
وہ تمام اشیاء و خدمات جن کے حاصل کرنے اور استعمال کرنے سے ضروریات اور خواہشات کو پورا کیا جا سکا. وسائل ہمیشہ محدود ہوتے ہیں.
محدود وسائل اور لامحدود خواہشات معاشی مسئلے کو جنم دیتے ہیں. یعنی کم وسائل کے تصرف سے زیادہ سے زیادہ ضروریات اور خواہشات کیسے پوری کی جا سکیں. یہی مسئلہ معاشیات یا اقتصادیات کی بنیاد ہے.
کاروباری سرگرمی.
ایسی سرگرمی جو درج ذیل شرائط پر پوری اترے کاروباری یا معاشی سرگرمی کہلاتی ہے.
1. اس سرگرمی کا مقصد پیسہ یا منافع کمانا ہو
2. اس سرگرمی میں مختلف پیداواری وسائل کو یکجا کر کے نئی اشیا یا خدمات پیدا کی جارہی ہوں
3. وہ سرگرمی قانون کی نظر میں جائز ہو
پیداواری وسائل
پیداواری وسائل چار قسم کے ہوتے ہیں.
1. زمین یا زمین سے تعلق رکھنے والے تمام قدرتی وسائل.
2. لیبر یا ہیومن ریسورس جو پیداواری عمل اپنے علم اور ہنر کے مطابق سرانجام دے سکے.
3. سرمایا یعنی پیسہ یا ایسے اثاثے جن کے ذریعے مزید اشیا و خدمات کی پیداوار ممکن ہو سکے.
4. انٹرپرائز یا سکل یا صلاحیت جو مختلف وسائل کو یکجا کر کے کاروبار کی شکل دے سکے , خطرہ مول لے سکے , آمدن پیدا کر سکے اور منافع حاصل کر سکے.
مزید پڑھیں
بزنس مینجمنٹ – کاروبار اور انتظامی تشکیل
کاروباری سرگرمی, معاشی مسئلہ ،پیداوار اور سیکٹرز